نصاب تعلیم اسلامی روایات کا امین ہونا چاہیے:مفتی گلزار احمد نعیمی

نصاب تعلیم اسلامی روایات کا امین ہونا چاہیے:مفتی گلزار احمد نعیمی
پاکستان میں مختلف نصابات تعلیم معاشرے کو تقسیم کر رہے ہیں۔یکساں نصاب تعلیم ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔ایلیٹ کے الگ نصاب تعلیم غریب طبقے میں احساس محرومی کو جنم دے رہا ہے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر مفتی گلزاراحمد نعیمی چیئرمین جماعت اہل حرم پاکستان نے پتوکی سے جمیعت علمائے پاکستان کے رہنماء پروفیسر اکرم جاوید سے گفتگو میں کیا.انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اسلامی روایات کو شامل نصاب نہیں کیا جاتا اس وقت تک تعلیم کے ذریعے ہم معاشرے میں اصلاح نہیں کر سکتے۔اسلام مخالف قوتیں وطن عزیز میں اسلامی روایات سے آزاد نصاب تعلیم نافذ کروانا چاہتے ہیں لیکن اس ملک میں ایسا نہیں ہوسکے گا یہاں غالب اکثریت مسلمانوں کی ہے جو خدائی تعلیمات پر کامل یقین رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انکی آنے والی نسلیں بھی خدائی تعلیمات سے جڑی ہوں.

Show Buttons
Hide Buttons