مجلس بصیرت : مفتی گلزار احمد نعیمی

مجلس بصیرت :
ازقلم:مفتی گلزار احمد نعیمی
چیئر مین البصیرہ اخی المحترم جناب سید ثاقب اکبر ایک نہایت متحرک اور ہمہ جہت شخصیت ہیں ،تصنیف و تالیف آپ کا میدان عمل ہے اور آپ ایک عظیم شاعر بھی ہیں ،ایک نہایت مستند اور علمی ادارہ البصیرہ کے عنوان سے چلا رہے ہیں،پاکستان میں اتحاد امت کے عظیم داعی ہیں ۔
البصیرہ نہایت اعلی علمی کاوشوں میں مصروف ہے ،ان علمی کاوشوں میں مجلس بصیرت ایک بہت موثر علمی پلیٹ فارم ہے ،جس میں تمام مکاتب فکر کے صاحبان علم و دانش کو اظہار خیال کی دعوت دی جاتی ہے ،نہایت اہم موضوعات جو عمومی طور پر علمی اداروں میں زیر بحث نہیں لائے جاتے ،مجلس بصیرت میں ان پر باہمی بحث و تمحیص ہوتی ہے اور شرکارء کو اپنا موقف زیر بحث مسئلہ میں ۤزادی کے ساتھ بیان کرنے کی اجازت ہوتی ہے ،مجلس بصیرت کے ان پروگراموں میں ،میں نے متعدد مرتبہ حاضری دی ہے ،میرے خیال میں یہ ایک علمی فیض کو عام کرنے کی بہت ہی کامیاب کوشش ہے ،اسلام آباد میں ایسی مجالس ہمیں شرکت کرنے کو نہیں ملتیں ،اگر کہیں ایسی مجالس بپا ہوتی بھی ہیں ،تو وہ ایک خاص مسلک کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں ،مجلس بصیرت کا اعزاز ہے کہ اس کے بانی نے اسے مسلک کے جکڑ بندیوں سے آزاد رکھا ہوا ہے اور ایسے موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے ،جس میں خاص قسم کی مسلکی سوچ کار فرما ہونے کی بالکل گنجائش نہیں ہوتی ،اس مجلس کو مزید وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے ،یہ مکالمے کا ایسا خوبصورت عنوان ہے ،جو تمام مسالک کے لیے قابل قبول ہے ،اللہ تعالی البصیرہ اور اس کے بانی کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین
(ماہنامہ پیام ،مجلس بصیرت نمبر ،ستمبر ۔اکتوبر ٢٠١٨)

 

 

Show Buttons
Hide Buttons