صحیح بخاری سے ایک اسلامی واقعہ :

صحیح بخاری سے ایک اسلامی واقعہ :
اللہ کیلئے کیے گئے نیک اعمال :
ایک مرتبہ تین آدمی سفر میں تھے ،اچانک بارش شروع ہو گئی،وہ پناہ کیلئے غار میں داخل ہوئے توبدقسمتی سے اوپر سے ایک چٹان آ گری ،جس نے غار کا منہ بندکر دیا،وہ آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے، اپنے ان اعمال کا وسیلہ پیش کر کے دعا مانگو ،جو تم نے خالص اللہ کیلئے کیے ہوں ،ممکن ہے ،اللہ غار کا منہ کھول دے ،پہلے شخص نے دعا کی ،تو غار کا منہ اتنا کھل گیا کہ یہ لوگ آسمان کو دیکھ سکتے تھے،دوسرے شخص نے دعا کی تو غار کا منہ مزید کچھ کشادہ ہو گیا ،تیسرے شخص نے دعا کی تو غار کا منہ مکمل کھل گیا ۔
پہلے شخص کا نیک عمل والدین کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق تھا ،دوسرے شخص کا نیک عمل زنا سے بچنے سے متعلق تھا ،تیسرے شخص کا نیک عمل مزدور کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق تھا ۔
(یہ صحیح بخاری کی حدیث نمبر ٥٩٧٤کا خلاصہ ہے)

Leave a Reply

avatar
  Subscribe  
Notify of
Show Buttons
Hide Buttons